سورہ Al-Hajj — آیت 33

حج · 22:33 · 33/78

لَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ

Lakum feeha manafiAAu ilaajalin musamman thumma mahilluha ila albaytialAAateeq

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے

محمد جوناگڑھی

ان میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائده ہے پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہیں ایک وقتِ مقرر تک اُن (ہدی کے جانوروں)سے فائدہ اُٹھانے کا حق ہے، پھر اُن (کے قربان کرنے)کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تمہارے لیے ان (قربانی کے جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت معینّ تک پھر ان کی اصل منزل یہ قدیم گھر ہی ہے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ان میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائده ہے[1] پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے.

حواشی

[1] وہ فائدہ، سواری، دودھ، مزید نسل اور اون وغیرہ کا حصول ہے۔ وقت مقرر مراد (ذبح کرنا) ہے یعنی ذبح نہ ہونے تک تمہیں ان سے مذکورہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ قربانی کے جانور سے، جب تک وہ ذبح نہ ہو جائے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔ صحیح حدیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ ایک آدمی ایک قربانی کا جانور اپنے ساتھ ہانکے لے جا رہا تھا۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اس سے فرمایا اس پر سوار ہو جا، اس نے کہا یہ حج کی قربانی ہے، آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اس پر سوار ہو جا۔ (صحيح بخاري، كتاب الحج، باب ركوب البدن)