سورہ Al-Baqarah — آیت 163

گائے · 2:163 · 163/286

وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلرَّحِيمُ

Wa-ilahukum ilahun wahidunla ilaha illa huwa arrahmanuarraheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور (لوگو) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم کرنے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں

محمد جوناگڑھی

تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وه بہت رحم کرنے واﻻ اور بڑا مہربان ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اُس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور تمہارا الٰہ ایک ہی الٰہ ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ رحمن ہے رحیم ہے