سورہ Al-'Ankabut — آیت 66
مکڑی · 29:66 · 66/69
لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا۟ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
Liyakfuroo bima ataynahumwaliyatamattaAAoo fasawfa yaAAlamoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تاکہ جو ہم نے اُن کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب اُن کو معلوم ہوجائے گا
محمد جوناگڑھی
تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں۔ ابھی ابھی پتہ چل جائے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تا کہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفر ان نعمت کریں اور (حیات دنیا کے) مزے لوٹیں۔ اچھا، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تا کہ نا شکری کریں ان (نعمتوں) کی جو ہم نے انہیں عطا کر رکھی ہیں اور تاکہ مزلے اڑا لیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں[1] ۔ ابھی ابھی پتہ چل جائے گا.
حواشی
[1] یہ لام کئی ہے جو علت کے لئے ہے۔ یعنی نجات کے بعد ان کا شرک کرنا، اس لئے ہے کہ وہ کفران نعمت کریں اور دنیا کی لذتوں سے متمتع ہوتے رہیں۔ کیونکہ اگر وہ یہ ناشکری نہ کرتے تو اخلاص پر قائم رہتے اور صرف الہٰ واحد کو ہی ہمیشہ پکارتے۔ بعض کے نزدیک یہ لام عاقبت کے لئے ہے، یعنی گو ان کا مقصد کفر کرنا نہیں ہے لیکن دوبارہ شرک کے ارتکاب کا نتیجہ بہرحال کفر ہی ہے۔