سورہ Al-'Ankabut — آیت 28

مکڑی · 29:28 · 28/69

وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلْفَـٰحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ

Walootan ith qalaliqawmihi innakum lata'toona alfahishata masabaqakum biha min ahadin mina alAAalameen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور لوط (کو یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو۔ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا

محمد جوناگڑھی

اور حضرت لوط (علیہ السلام) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ہم نے لُوطؑ کو بھیجا جبکہ اُس نے اپنی قوم سے کہا”تم تو وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور (ہم نے بھیجا) لوط ؑ کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایسی بےحیائی کا ارتکاب کر رہے ہو جو تم سے پہلے تمام جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کی

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور حضرت لوط (علیہ السلام) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے[1] ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا.

حواشی

[1] اس بدکاری سے مراد وہی لواطت ہے جس کا ارتکاب قوم لوط (عليه السلام) نے ہی سب سے پہلے کیا، جیسا کہ قرآن نے صراحت کی ہے۔