سورہ Al-'Ankabut — آیت 27

مکڑی · 29:27 · 27/69

وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلْكِتَـٰبَ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَجْرَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

Wawahabna lahu ishaqawayaAAqooba wajaAAalna fee thurriyyatihi annubuwwatawalkitaba waataynahu ajrahu fee addunyawa-innahu fee al-akhirati lamina assaliheen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے انھیں (ابراہیم کو) اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا کیے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اوﻻد میں ہی کر دی اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ﺛواب دیا اور آخرت میں تو وه صالح لوگوں میں سے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ہم نے اُسے اسحاقؑ  اور یعقوبؑ (جیسی اولاد)عنایت فرمائی اور اُس کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی، اور اسے دنیا میں اُس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے اسے اسحاق ؑ (جیسا بیٹا) اور یعقوب ؑ (جیسا پوتا) عطا کیا اور اس کی نسل میں ہم نے رکھ دی نبوت اور کتاب اور ہم نے اسے دنیا میں بھی اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی وہ یقیناً ہمارے نیک بندوں میں سے ہوگا