سورہ Al-'Ankabut — آیت 26
مکڑی · 29:26 · 26/69
۞ فَـَٔامَنَ لَهُۥ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّى مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ
Faamana lahu lootun waqalainnee muhajirun ila rabbee innahu huwa alAAazeezualhakeem
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے
محمد جوناگڑھی
پس حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر حضرت لوط (علیہ السلام) ایمان ﻻئے اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے واﻻ ہوں۔ وه بڑا ہی غالب اور حکیم ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس وقت لُوطؑ نے اُس کو مانا۔ اور ابراہیمؑ نے کہا میں اپنے ربّ کی طرف ہجرت کرتا ہوں، وہ زبردست ہے اور حکیم ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو لوط ؑ اس (ابراہیم (ؑ) پر ایمان لایا اور ابراہیم ؑ نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کر رہا ہوں۔ یقیناً وہ زبردست ہے کمال حکمت والا