سورہ Al-An'am — آیت 149
مویشی · 6:149 · 149/165
قُلْ فَلِلَّهِ ٱلْحُجَّةُ ٱلْبَـٰلِغَةُ ۖ فَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ
Qul falillahi alhujjatu albalighatufalaw shaa lahadakum ajmaAAeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا
محمد جوناگڑھی
آپ کہیے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی۔ پھر اگر وه چاہتا تو تم سب کو راه راست پر لے آتا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پھر کہو (تمہاری اس حجّت کے مقابلہ میں) حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کہہ دیجیے کہ بس اللہ کے حق میں ثابت ہوچکی ہے پوری پوری پہنچ جانے والی حجت پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت پر لے آتا