سورہ Al-An'am — آیت 118

مویشی · 6:118 · 118/165

فَكُلُوا۟ مِمَّا ذُكِرَ ٱسْمُ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُم بِـَٔايَـٰتِهِۦ مُؤْمِنِينَ

Fakuloo mimma thukira ismuAllahi AAalayhi in kuntum bi-ayatihimu'mineen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تو جس چیز پر (ذبح کے وقت) خدا کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو تو اسے کھا لیا کرو

محمد جوناگڑھی

سو جس جانور پر اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے اس میں سے کھاؤ! اگر تم اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہو۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر اگر تم لوگ اللہ کی آیات پر ایمان رکھتے ہو تو جس جانور پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اُس کا گوشت کھاوٴ۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس کھاؤ ان چیزوں میں سے جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہے اگر تم اس کی آیات پر ایمان رکھتے ہو