سورہ Al-An'am — آیت 103

مویشی · 6:103 · 103/165

لَّا تُدْرِكُهُ ٱلْأَبْصَـٰرُ وَهُوَ يُدْرِكُ ٱلْأَبْصَـٰرَ ۖ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ

La tudrikuhu al-absaru wahuwayudriku al-absara wahuwa allateefu alkhabeer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(وہ ایسا ہے کہ) نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بھید جاننے والا خبردار ہے

محمد جوناگڑھی

اس کو تو کسی کی نگاه محیط نہیں ہوسکتی اور وه سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

نگاہیں اس کو نہیں پا سکتیں اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے، وہ نہایت باریک بیں اور باخبر ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اسے نگاہیں نہیں پا سکتیں جبکہ وہ تمہاری نگاہوں کو پا لیتا ہے اور وہ لطیف بھی ہے اور ہرچیز سے باخبر بھی