سورہ Al-An'am — آیت 104

مویشی · 6:104 · 104/165

قَدْ جَآءَكُم بَصَآئِرُ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ عَمِىَ فَعَلَيْهَا ۚ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ

Qad jaakum basa-iru minrabbikum faman absara falinafsihi waman AAamiya faAAalayhawama ana AAalaykum bihafeeth

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(اے محمدﷺ! ان سے کہہ دو کہ) تمہارے (پاس) پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیلیں پہنچ چکی ہیں تو جس نے (ان کو آنکھ کھول کر) دیکھا اس نے اپنا بھلا کیا اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق میں برا کیا۔ اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

محمد جوناگڑھی

اب بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وه اپنا فائده کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وه اپنا نقصان کرے گا، اور میں تمہارا نگران نہیں ہوں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دیکھو، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت کی روشنیاں آگئی ہیں، اب جو بینائی سے کام لے گا اپنا ہی بھلا کرے گا اور جو اندھا بنے گا خود نقصان اُٹھائے گا، میں تم پر کوئی پاسبان نہیں ہوں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

) (دیکھو) تمہارے پاس آچکی ہیں بصیرت افروز باتیں تمہارے رب کی طرف سے تو اب جو کوئی بینائی سے کام لے گا تو اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی اندھا بن جائے گا تو اس کا وبال اسی پر ہوگا اور میں تمہارے اوپر کوئی نگران نہیں ہوں