سورہ Al-A'raf — آیت 139
اونچی جگہ · 7:139 · 139/206
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَـٰطِلٌ مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
Inna haola-i mutabbarun mahum feehi wabatilun ma kanoo yaAAmaloon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں
محمد جوناگڑھی
یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ تباه کیا جائے گا اور ان کا یہ کام محض بےبنیاد ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے"
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ لوگ جس چیز میں پڑے ہیں وہ سب کچھ بر باد ہونے والا ہے اور جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں وہ سب باطل ہے۔