سورہ Yusuf — آیت 91
یوسف · 12:91 · 91/111
قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ ءَاثَرَكَ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَـٰطِـِٔينَ
Qaloo tallahi laqad atharakaAllahu AAalayna wa-in kunna lakhati-een
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
وہ بولے خدا کی قسم خدا نے تم کو ہم پر فضیلت بخشی ہے اور بےشک ہم خطاکار تھے
محمد جوناگڑھی
انہوں نے کہا اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے تجھے ہم پر برتری دی ہے اور یہ بھی بالکل سچ ہے کہ ہم خطا کار تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
انہوں نے کہا "بخدا کہ تم کو اللہ نے ہم پر فضیلت بخشی اور واقعی ہم خطا کار تھے"
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! اللہ نے آپ کو ہم پر فضیلت بخشی ہے اور یقیناً ہم ہی خطاکار تھے