سورہ Ya-Sin — آیت 46

یٰسٓ · 36:46 · 46/83

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ مِّنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ

Wama ta'teehim min ayatin min ayatirabbihim illa kanoo AAanha muAArideen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آئی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف اِلتفات نہیں کرتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں