سورہ Taha — آیت 83

طٰہٰ · 20:83 · 83/135

۞ وَمَآ أَعْجَلَكَ عَن قَوْمِكَ يَـٰمُوسَىٰ

Wama aAAjalaka AAan qawmika yamoosa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اے موسیٰ تم نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں) کیوں جلدی کی

محمد جوناگڑھی

اے موسیٰ! تجھے اپنی قوم سے (غافل کرکے) کون سی چیز جلدی لے آئی؟

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور کیا چیز تمہیں اپنی قوم سے پہلے لے آئی موسیٰؑ ؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اے موسیٰ ؑ ٰ ! یہ تمہیں کس چیز نے جلدی پر آمادہ کیا اپنی قوم کو چھوڑ کر