سورہ Taha — آیت 110

طٰہٰ · 20:110 · 110/135

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِۦ عِلْمًا

YaAAlamu ma bayna aydeehim wamakhalfahum wala yuheetoona bihi AAilma

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے

محمد جوناگڑھی

جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا علم نہیں ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ احاطہ نہیں کرسکتے اس کے علم کا