سورہ Sad — آیت 46

صٓ · 38:46 · 46/88

إِنَّآ أَخْلَصْنَـٰهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى ٱلدَّارِ

Inna akhlasnahum bikhalisatinthikra addar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا

محمد جوناگڑھی

ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر  برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دارِ آخرت کی یاد تھی۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ہم نے ان کو خالص کرلیا تھا ایک خالص شے یعنی آخرت کے گھر کی یاد دہانی کے لیے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا.[1]

حواشی

[1] یعنی ہم نے ان کو آخرت کی یاد کے لئے چن لیا تھا، چنانچہ آخرت ہر وقت ان کے سامنے رہتی تھی (آخرت کا ہر وقت استحضار، یہ بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت اور زہد وتقویٰ کی بنیاد ہے) یا وہ لوگوں کو آخرت اور اللہ کی طرف بلانے میں کوشاں رہتے تھے۔