سورہ Sad — آیت 36

صٓ · 38:36 · 36/88

فَسَخَّرْنَا لَهُ ٱلرِّيحَ تَجْرِى بِأَمْرِهِۦ رُخَآءً حَيْثُ أَصَابَ

Fasakhkharna lahu arreehatajree bi-amrihi rukhaan haythu asab

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی

محمد جوناگڑھی

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو ہم نے اس کے لیے ہوا کو بھی مسخر کردیا وہ اس کے حکم سے چلتی تھی بہت نرمی سے جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا