سورہ Sad — آیت 13

صٓ · 38:13 · 13/88

وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْأَحْزَابُ

Wathamoodu waqawmu lootin waas-habual-aykati ola-ika al-ahzab

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی۔ یہی وہ گروہ ہیں

محمد جوناگڑھی

اور ﺛمود نے اور قوم لوط نے اور ایکہ کے رہنے والوں نے بھی، یہی (بڑے) لشکر تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور قوم ثمود قوم لوط ؑ اور َبن والوں (قومِ شعیب ؑ نے یہ ہیں وہ (ہلاک ہونے والے) لشکر !

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور ﺛمود نے اور قوم لوط نے اور ایکہ کے رہنے والوں [1] نے بھی، یہی (بڑے) لشکر تھے.

حواشی

[1] أَصْحَابُ الأيْكَةِ کے لئے دیکھئے سورۂ شعراء۔ 176 کا حاشیہ۔