سورہ Saba — آیت 47
سبا · 34:47 · 47/54
قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
Qul ma saaltukum min ajrin fahuwalakum in ajriya illa AAala Allahi wahuwaAAala kulli shay-in shaheed
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے)۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے
محمد جوناگڑھی
کہہ دیجیئے! کہ جو بدلہ میں تم سے مانگوں وه تمہارے لئے ہے میرا بدلہ تو اللہ تعالیٰ ہی کے ذمے ہے۔ وه ہر چیز سے باخبر (اور مطلع) ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِن سے کہو”اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے ۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمّہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔ “
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
آپ ﷺ کہیے کہ اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی ہو تو وہ تمہارے ہی لیے ہے } میرا ا جر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہرچیز پر گواہ ہے۔