سورہ Saba — آیت 26

سبا · 34:26 · 26/54

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِٱلْحَقِّ وَهُوَ ٱلْفَتَّاحُ ٱلْعَلِيمُ

Qul yajmaAAu baynana rabbunathumma yaftahu baynana bilhaqqiwahuwa alfattahu alAAaleem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے

محمد جوناگڑھی

انہیں خبر دے دیجیئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کرکے پھر ہم میں سچے فیصلے کردے گا۔ وه فیصلے چکانے واﻻ ہے اور دانا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کہو”ہمارا ربّ ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا۔ وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے۔ “

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک دن) جمع کرے گا پھر وہ فیصلہ کر دے گا ہمارے مابین حق کے ساتھ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا خوب جاننے والا ہے۔