سورہ Saba — آیت 27

سبا · 34:27 · 27/54

قُلْ أَرُونِىَ ٱلَّذِينَ أَلْحَقْتُم بِهِۦ شُرَكَآءَ ۖ كَلَّا ۚ بَلْ هُوَ ٱللَّهُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

Qul arooniya allatheena alhaqtumbihi shurakaa kalla bal huwa AllahualAAazeezu alhakeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی

کہہ دیجیئے! کہ اچھا مجھے بھی تو انہیں دکھا دو جنہیں تم اللہ کا شریک ٹھہرا کر اس کے ساتھ ملا رہے ہو، ایسا ہرگز نہیں، بلکہ وہی اللہ ہے غالب باحکمت.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن سے کہو”ذرامجھے دکھاوٴ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے۔ “ ہر گز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

آپ ﷺ کہیے کہ ذرا مجھے دکھائو تو وہ (معبود) جنہیں تم نے شریک بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے ! کوئی نہیں ! بلکہ وہی اللہ ہے بہت زبردست نہایت حکمت والا۔