سورہ Qaf — آیت 15

قٓ · 50:15 · 15/45

أَفَعَيِينَا بِٱلْخَلْقِ ٱلْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِى لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ

AfaAAayeena bilkhalqial-awwali bal hum fee labsin min khalqin jadeed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں

محمد جوناگڑھی

کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو کیا ہم پہلی مرتبہ پیدا کر کے عاجز آگئے ہیں بلکہ یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں نئی تخلیق سے متعلق۔