سورہ Nuh — آیت 3
نوح · 71:3 · 3/28
أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
Ani oAAbudoo Allaha wattaqoohuwaateeAAoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
کہ خدا کی عبات کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو
محمد جوناگڑھی
کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو اور میرا کہا مانو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(تم کو آگاہ کرتا ہوں)کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کہ تم لوگ اللہ کی بندگی کرو اس کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کہ تم اللہ کی عبادت کرو[1] اور اسی سے ڈرو[2] اور میرا کہا مانو.[3]
حواشی
[1] اور شرک چھوڑ دو، صرف اسی کی عبادت کرو۔ [2] اللہ کی نافرمانیوں سے اجتناب کرو، جن سے تم عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا سکتے ہو، [3] یعنی میں تمہیں جن باتوں کا حکم دوں اس میں میری اطاعت کرو، اس لئے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول اور اس کا نمائندہ بن کر آیا ہوں۔