سورہ Nuh — آیت 13

نوح · 71:13 · 13/28

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

Ma lakum la tarjoona lillahiwaqara

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے

محمد جوناگڑھی

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہیں کیا ہوگیا  کہ  اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کے امیدوار نہیں ہو ؟

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے.[1]

حواشی

[1] وقار، توقیر سے ہے، بمعنی عظمت اور رجاء خوف کے معنی میں ہے، یعنی جس طرح اس کی عظمت کا حق ہے تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں ہو؟ اور اس کو ایک کیوں نہیں مانتے اور اس کی اطاعت کیوں نہیں کرتے؟۔