سورہ Muhammad — آیت 9
محمدﷺ · 47:9 · 9/38
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَـٰلَهُمْ
Thalika bi-annahum karihoo maanzala Allahu faahbata aAAmalahum
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے
محمد جوناگڑھی
یہ اس لئے کہ وه اللہ کی نازل کرده چیز سے ناخوش ہوئے، پس اللہ تعالیٰ نے (بھی) ان کے اعمال ضائع کر دیئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کیونکہ انہوں نے اس چیز کو نا پسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے، لہٰذا اللہ نے ان کے اعمال ضائع کر دیے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ اس لیے کہ انہوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کی تو اس نے ان کے تمام اعمال کو ضائع کردیا۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
یہ اس لئے کہ وه اللہ کی نازل کرده چیز سے ناخوش ہوئے[1]، پس اللہ تعالیٰ نے (بھی) ان کے اعمال ضائع کر دیئے.[2]
حواشی
[1] یعنی قرآن اور ایمان کو انہوں نے ناپسند کیا۔ [2] اعمال سے مراد، وہ اعمال ہیں جو صورۃ اعمال خیر ہیں لیکن عدم ایمان کی وجہ سے اللہ کے ہاں ان پر اجر وثواب نہیں ملے گا۔