سورہ Maryam — آیت 40
مریم · 19:40 · 40/98
إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ ٱلْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ
Inna nahnu narithu al-ardawaman AAalayha wa-ilayna yurjaAAoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ہم ہی زمین کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہیں ان کے وارث ہیں۔ اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا
محمد جوناگڑھی
خود زمین کے اور تمام زمین والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے اور سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا کر ﻻئے جائیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
آخر کار ہم ہی زمین اور اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً ہم ہی وارث ہوں گے زمین کے اور جو کوئی اس پر موجود ہے (اس کے بھی) اور یہ سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
خود زمین کے اور تمام زمین والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے اور سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا کر ﻻئے جائیں گے.