سورہ Ibrahim — آیت 40

ابراہیم · 14:40 · 40/52

رَبِّ ٱجْعَلْنِى مُقِيمَ ٱلصَّلَوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتِى ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

Rabbi ijAAalnee muqeema assalatiwamin thurriyyatee rabbana wtaqabbal duAAa'-

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما

محمد جوناگڑھی

اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اے میرے پروردگار ! مجھے بنا دے نماز قائم کرنے والا اور میری اولاد میں سے بھی اے ہمارے پروردگار ! میری اس دعا کو قبول فرما