سورہ Hud — آیت 85
حود · 11:85 · 85/123
وَيَـٰقَوْمِ أَوْفُوا۟ ٱلْمِكْيَالَ وَٱلْمِيزَانَ بِٱلْقِسْطِ ۖ وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
Waya qawmi awfoo almikyala walmeezanabilqisti wala tabkhasoo annasaashyaahum wala taAAthaw fee al-ardimufsideen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور قوم! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں خرابی کرتے نہ پھرو
محمد جوناگڑھی
اے میری قوم! ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کرو لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد اور خرابی نہ مچاؤ.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اے برادران قوم، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اے میری قوم کے لوگو ! پورا پورا دیا کرو پیمانہ اور تول عدل اور انصاف کے ساتھ اور مت کم دیا کرو لوگوں کو ان کی چیزیں اور نہ ہی زمین میں فساد مچاتے پھرو