سورہ Hud — آیت 55

حود · 11:55 · 55/123

مِن دُونِهِۦ ۖ فَكِيدُونِى جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ

Min doonihi fakeedoonee jameeAAan thumma latunthiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(یعنی جن کی) خدا کے سوا (عبادت کرتے ہو تو) تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چاہو) کرلو اور مجھے مہلت نہ دو

محمد جوناگڑھی

اچھا تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اُٹھا رکھو اور مجھے مہلت نہ دو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس کے سواپس تم سب مل کر میرے خلاف جو چالیں چل سکتے ہو چل لو پھر مجھے ذرا مہلت نہ دو