سورہ Hud — آیت 25

حود · 11:25 · 25/123

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

Walaqad arsalna noohan ilaqawmihi innee lakum natheerun mubeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (تو انہوں نے ان سے کہا) کہ میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے اور پیغام پہنچانے آیا ہوں

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا کہ میں تمہیں صاف صاف ہوشیار کر دینے واﻻ ہوں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(اور ایسے ہی حالات تھے جب) ہم نے نوح ؑ کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تھا۔ (اُس نے کہا) ”میں تم لوگوں کو صاف صاف خبردار کرتا ہوں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف (تو آپ نے کہا) کہ میں تمہارے لیے ایک کھلا خبردار کردینے والا ہوں