سورہ Hud — آیت 19
حود · 11:19 · 19/123
ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ كَـٰفِرُونَ
Allatheena yasuddoona AAansabeeli Allahi wayabghoonaha AAiwajan wahum bil-akhiratihum kafiroon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو خدا کے رستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہ آخرت سے بھی انکار کرتے ہیں
محمد جوناگڑھی
جو اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں۔ یہی آخرت کے منکر ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُن ظالموں پر جو خُدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیں۔۔۔۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے ہیں اور یہی لوگ آخرت کے منکر ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جو اللہ کی راه سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں[1] ۔ یہی آخرت کے منکر ہیں.
حواشی
[1] یعنی لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کے لئے، اس میں کجیاں تلاش کرتے اور لوگوں کو متنفر کرتے ہیں۔