سورہ Ghafir — آیت 81
بخشنے والا · 40:81 · 81/85
وَيُرِيكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ فَأَىَّ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ تُنكِرُونَ
Wayureekum ayatihi faayya ayatiAllahi tunkiroon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے
محمد جوناگڑھی
اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جارہا ہے، پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کے منکر بنتے رہو گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے ، آخر تم اُس کی کِن کِن نشانیوں کا انکار کرو گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور وہ تمہیں اپنی آیات دکھاتا رہتا ہے تو تم اللہ کی کون کون سی آیات کا انکار کرو گے ؟
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جارہا ہے[1] ، پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کے منکر بنتے رہو گے.[2]
حواشی
[1] جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ نشانیاں آفاق میں ہی نہیں تمہارے نفسوں کے اندر بھی ہیں۔ [2] یعنی یہ اتنی واضح، عام اور کثیر ہیں جن کا کوئی منکر انکار کرنے کی قدرت نہیں رکھتا۔ یہ استہفام انکار کے لیے ہے۔