سورہ Ghafir — آیت 69

بخشنے والا · 40:69 · 69/85

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ

Alam tara ila allatheena yujadiloonafee ayati Allahi anna yusrafoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ یہ کہاں بھٹک رہے ہیں؟

محمد جوناگڑھی

کیا تو نے انہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں، وه کہاں پھیر دیے جاتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کے حال پر جو اللہ کی آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں ! وہ کہاں سے پھرائے جا رہے ہیں ؟