سورہ Ghafir — آیت 6

بخشنے والا · 40:6 · 6/85

وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ

Wakathalika haqqat kalimaturabbika AAala allatheena kafaroo annahum as-habuannar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اسی طرح کافروں کے بارے میں بھی تمہارے پروردگار کی بات پوری ہوچکی ہے کہ وہ اہل دوزخ ہیں

محمد جوناگڑھی

اور اسی طرح آپ کے رب کا حکم کافروں پر ﺛابت ہو گیا کہ وه دوزخی ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِسی طرح تیرے ربّ کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کُفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصلِ جہنّم ہونے والے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اسی طرح ان کافروں پر بھی آپ کے رب کی بات پوری ہوچکی ہے کہ یہ سب کے سب جہنمی ہیں