سورہ Ghafir — آیت 16
بخشنے والا · 40:16 · 16/85
يَوْمَ هُم بَـٰرِزُونَ ۖ لَا يَخْفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنْهُمْ شَىْءٌ ۚ لِّمَنِ ٱلْمُلْكُ ٱلْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ ٱلْوَٰحِدِ ٱلْقَهَّارِ
Yawma hum barizoona la yakhfaAAala Allahi minhum shay-on limani almulku alyawmalillahi alwahidi alqahhar
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے
محمد جوناگڑھی
جس دن سب لوگ ﻇاہر ہو جائیں گے، ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیده نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ فقط اللہ واحد و قہار کی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھُپی ہوئی نہ ہوگی۔ (اُس روز پکار کر پُوچھا جائے گا)آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اُٹھے گا)اللہ واحد قہّار کی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جس روز یہ سامنے نکل کھڑے ہوں گے ان کی کوئی چیز بھی اللہ سے مخفی نہیں ہوگی کس کے لیے ہے بادشاہی آج کے دن ؟ (جواب ملے گا :) اکیلے اللہ کے لیے ہے جو تمام کائنات پر چھایا ہوا ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جس دن سب لوگ ﻇاہر ہو جائیں گے[1] ، ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیده نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے[2]؟ فقط اللہ واحد و قہار کی.[3]
حواشی
[1] یعنی زندہ ہوکر قبروں سے باہر نکل کھڑے ہوں گے۔ [2] یہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ پوچھے گا، جب سارے انسان اس کے سامنے میدان محشر میں جمع ہوں گے، اللہ تعالیٰ زمین کو اپنی مٹھی میں اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا، اور کہے گا میں بادشاہ ہوں، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں؟ (صحیح بخاری، سورۂ زمر)۔ [3] جب کوئی نہیں بولے گا تو یہ جواب اللہ تعالیٰ خود ہی دے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک فرشتہ منادی کرے گا، جس کے ساتھ ہی تمام کافر اور مسلمان بیک آواز یہی جواب دیں گے۔ (فتح القدیر)۔