سورہ Az-Zumar — آیت 37
گروہ · 39:37 · 37/75
وَمَن يَهْدِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِى ٱنتِقَامٍ
Waman yahdi Allahu fama lahumin mudillin alaysa Allahu biAAazeezin theeintiqam
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور جس کو خدا ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا خدا غالب (اور) بدلہ لینے والا نہیں ہے؟
محمد جوناگڑھی
اور جسے وه ہدایت دے اسے کوئی گمراه کرنے واﻻ نہیں کیا اللہ تعالیٰ غالب اور بدلہ لینے واﻻ نہیں ہے؟
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جس کو اللہ ہدایت دے دے توا سے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں تو کیا اللہ زبردست انتقام لینے والا نہیں ہے ؟
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور جسے وه ہدایت دے اسے کوئی گمراه کرنے واﻻ نہیں[1] کیا اللہ تعالیٰ غالب اور بدلہ لینے واﻻ نہیں ہے؟[2]
حواشی
[1] جو اس کو ہدایت سے نکال کرگمراہی کے گڑھے میں ڈال دے۔ یعنی ہدایت اور گمراہی اللہ کے ہاتھ میں ہے،جس کو چاہے گمراہ کردے اور جس کو چاہے ہدایت سے نوازے۔ [2] کیوں نہیں، یقیناً ہے۔ اس لیے کہ اگر یہ لوگ کفر وعناد سے باز نہ آئے تو یقناً وہ اپنے دوستوں کی جماعت میں ان سے انتقام لے گا اور انہیں عبرت ناک انجام سے دورچار کرے گا۔