سورہ At-Tur — آیت 45
طور پہاڑ · 52:45 · 45/49
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ
Fatharhum hatta yulaqooyawmahumu allathee feehi yusAAaqoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے
محمد جوناگڑھی
تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پس اے نبیؐ، اِنہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو (اے نبی ﷺ !) چھوڑے رکھیے ان کو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس میں ان پر بجلی کی کڑک گرے گی۔