سورہ At-Tur — آیت 22

طور پہاڑ · 52:22 · 22/49

وَأَمْدَدْنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

Waamdadnahum bifakihatin walahminmimma yashtahoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

محمد جوناگڑھی

ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہےگا، خوب دیے چلے جائیں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم انہیں دیے چلے جائیں گے پھل اور گوشت جس سے وہ چاہیں گے۔