سورہ At-Taghabun — آیت 15

ہار جیت · 64:15 · 15/18

إِنَّمَآ أَمْوَٰلُكُمْ وَأَوْلَـٰدُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌ

Innama amwalukum waawladukumfitnatun wallahu AAindahu ajrun AAatheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے

محمد جوناگڑھی

تمہارے مال اور اوﻻد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں۔ اور بہت بڑا اجر اللہ کے پاس ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش  ہیں، اور اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لیے امتحان ہیں۔ اور اللہ ہی کے پاس اجر عظیم ہے۔