سورہ At-Taghabun — آیت 13

ہار جیت · 64:13 · 13/18

ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

Allahu la ilaha illahuwa waAAala Allahi falyatawakkali almu'minoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

محمد جوناگڑھی

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہئے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی  خدا نہیں، لہٰذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ پس اہل ایمان کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہئے.[1]

حواشی

[1] یعنی تمام معاملات اسی کو سونپیں، اسی پر اعتماد کریں اور صرف اسی سے دعا والتجا کریں، کیونکہ اس کے سوا کوئی حاجت روا اور مشکل کشا ہے ہی نہیں۔