سورہ Ash-Shu'ara — آیت 35

شعراٗ · 26:35 · 35/227

يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ

Yureedu an yukhrijakum min ardikumbisihrihi famatha ta'muroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟

محمد جوناگڑھی

یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

چاہتا ہے کہ اپنے جادُو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ اب بتاوٴ تم کیا حکم دیتے ہو؟“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہ چاہتا ہے کہ اپنے اس جادو کے بل پر تمہیں تمہارے ملک سے نکال باہر کرے تو تم لوگ کیا مشورہ دیتے ہو