سورہ Ash-Shu'ara — آیت 118
شعراٗ · 26:118 · 118/227
فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
Faftah baynee wabaynahum fathanwanajjinee waman maAAiya mina almu'mineen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے
محمد جوناگڑھی
پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو اب دو ٹوک فیصلہ فرما دے میرے اور ان کے مابین اور نجات دے دے مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.