سورہ Ash-Shu'ara — آیت 10
شعراٗ · 26:10 · 10/227
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Wa-ith nada rabbukamoosa ani i'ti alqawma aththalimeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
محمد جوناگڑھی
اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِنہیں اُس وقت کا قصہ سُناوٴ جب کہ تمہارے ربّ نے موسیٰؑ کو پکارا” ظالم قوم کے پاس جا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور یاد کرو جب پکار اتھا آپ ﷺ کے رب نے موسیٰ ؑ کو کہ جاؤ ظالم قوم کے پاس