سورہ As-Sajdah — آیت 7
سجدہ · 32:7 · 7/30
ٱلَّذِىٓ أَحْسَنَ كُلَّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ ٱلْإِنسَـٰنِ مِن طِينٍ
Allathee ahsana kulla shay-inkhalaqahu wabadaa khalqa al-insani min teen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا
محمد جوناگڑھی
جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی ۔ اُس نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جس نے جو شے بھی بنائی بہت خوبصورت انداز میں بنائی اور اس نے آغاز کیا انسان کی تخلیق کا گارے سے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی[1] اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی.[2]
حواشی
[1] یعنی جو چیز بھی اللہ نے بنائی ہے، وہ چوں کہ اس کی حکمت ومصلحت کا اقتضا ہے، اس لئے اس میں اپنا ایک حسن اور انفرادیت ہے۔ یوں اس کی بنائی ہوئی ہر چیز حسین ہے اور بعض نے أَحْسَنَ کے معنی أَتْقَنَ وَأَحْكَمَ کے کیے ہیں، یعنی ہر چیز مضبوط اور پختہ بنائی۔ بعض نے اسے الھم کے مفہوم میں لیا ہے، یعنی ہر مخلوق کو ان چیزوں کا الہام کر دیا جس کی وہ محتاج ہے۔ [2] یعنی انسان اول (آدم عليه السلام) کو مٹی سے بنایا، جن سے انسانوں کا آغاز ہوا۔ اور اس کی زوجہ حضرت حوا کو آدم (عليه السلام) کی بائیں پسلی سے پیدا کر دیا جیسا کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔