سورہ As-Saffat — آیت 10

صف باندھنے والے · 37:10 · 10/182

إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

Illa man khatifa alkhatfatafaatbaAAahu shihabun thaqib

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

محمد جوناگڑھی

مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تا ہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اُڑے تو ایک تیز شُعلہ اس کا پیچھا  کرتا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

سوائے اس کے کہ جو کوئی اُچک لے کوئی چیز تو اس کا پیچھا کرتا ہے ایک چمکتا ہوا انگارہ