سورہ As-Saf — آیت 7

صف · 61:7 · 7/14

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَىٰٓ إِلَى ٱلْإِسْلَـٰمِ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

Waman athlamu mimmani iftaraAAala Allahi alkathiba wahuwa yudAAaila al-islami wallahu layahdee alqawma aththalimeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

محمد جوناگڑھی

اس شخص سے زیاده ﻇالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ (افترا) باندھے حاﻻنکہ وه اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ایسے ﻇالموں کو ہدایت نہیں کرتا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب بھلا اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جُھوٹے بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سرِ اطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جا رہی ہو؟ ایسے ظالموں کو اللہ  ہدایت نہیں دیا کرتا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تراشے درآں حالیکہ اسے بلایا جا رہاہو اسلام کی طرف ! اور اللہ ایسے ظالموں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔