سورہ Ar-Rahman — آیت 56

مہربان · 55:56 · 56/78

فِيهِنَّ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ

Feehinna qasiratu attarfilam yatmithhunna insun qablahum wala jan

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے

محمد جوناگڑھی

وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن نعمتوں  کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جِن نے چُھوا نہ ہوگا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ان میں ایسی عورتیں ہوں گی جن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔ ان کو چھوا نہیں ہوگا ان سے پہلے نہ کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے