سورہ Ar-Rahman — آیت 52

مہربان · 55:52 · 52/78

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَـٰكِهَةٍ زَوْجَانِ

Feehima min kulli fakihatinzawjan

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں

محمد جوناگڑھی

ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ان دونوں میں ہر قسم کے میوے ہوں گے جوڑوں کی شکل میں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]

حواشی

[1] یعنی ذائقے اور لذت کے اعتبار سے ہر پھل دو قسم کا ہو گا، یہ مزید فضل خاص کی ایک صورت ہے۔ بعض نے کہا کہ ایک قسم خشک میوے کی اور دوسری تازہ میوے کی ہو گی۔