سورہ Ar-Ra'd — آیت 13
گرج · 13:13 · 13/43
وَيُسَبِّحُ ٱلرَّعْدُ بِحَمْدِهِۦ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِۦ وَيُرْسِلُ ٱلصَّوَٰعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَآءُ وَهُمْ يُجَـٰدِلُونَ فِى ٱللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ ٱلْمِحَالِ
Wayusabbihu arraAAdu bihamdihiwalmala-ikatu min kheefatihi wayursilu assawaAAiqafayuseebu biha man yashao wahum yujadiloonafee Allahi wahuwa shadeedu almihal
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے
محمد جوناگڑھی
گرج اس کی تسبیح وتعریف کرتی ہے اور فرشتے بھی، اس کے خوف سے۔ وہی آسمان سے بجلیاں گراتا ہے اور جس پر چاہتا ہے اس پر ڈالتا ہے کفار اللہ کی بابت لڑ جھگڑ رہے ہیں اور اللہ سخت قوت والا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
بادلوں کی گرج اُس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے اور فرشتے اُس کی ہیبت سے لرزتے ہوئے اُس کی تسبیح کرتے ہیں۔ وہ کڑکتی ہوئی بجلیوں کو بھیجتا ہے اور (بسا اوقات)اُنہیں جس پر چاہتا ہے عین اس حالت میں گرا دیتا ہے جب کہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔ فی الواقع اس کی چال بڑی زبردست ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور تسبیح کرتی ہے کڑک اس کی حمد کے ساتھ اور فرشتے (بھی) اس کے خوف سے اور وہ بھیجتا ہے کڑک دار بجلیاں پھر وہ گرا دیتا ہے انہیں جس پر چاہتا ہے اور وہ (اس وقت) اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں اور اس کی پکڑ بہت سخت ہے