سورہ An-Nur — آیت 56
نور · 24:56 · 56/64
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Waaqeemoo assalata waatooazzakata waateeAAoo arrasoolalaAAallakum turhamoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
محمد جوناگڑھی
نماز کی پابندی کرو، زکوٰة ادا کرو اور اللہ تعالیٰ کے رسول کی فرمانبرداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو، اور رسولؐ کی اطاعت کرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے